مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔
آبی تنازعات پر پاکستان بھارت مذاکرات نئی دہلی میں ہورہے ہیں، 3 رکنی پاکستانی وفد انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں بھارت روانہ ہوا ہے، جہاں پاکستانی وفد دریائے چناب پر بھارتی آبی ذخائرکے منصوبوں، لوئرکلنائی اور پاکل دل منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔
گزشتہ سال لاہورمیں پاک بھارت انڈس واٹرکمیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد بھارت نے اسی سال پاکستانی وفد کو بھارت کے دورہ کی دعوت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی تھی۔
پاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے بتایا کہ پاکستان کے احتجاج اور ورلڈ بینک کی مداخلت سے بھارت کو بگلیہارڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑی تھی۔
آپ کا تبصرہ